
انریل چمپئن شپ ایک فرسٹ پرسن شوٹر ویڈیو گیم ہے جس کی تیاری ایپک گیمز اور ڈیجیٹل ایکسٹرمز کے مشترکہ تعاون سے کی گئی ۔ اس کی اشاعت انفو گریمز کے ذریعے کی گئی اور اسے ایکس بکس کے لیے ریلیز کیا گیا ۔ انریل چمپئن شپ بنیادی طور پر یونریل ٹورنمنٹ 2003، جو ایک پی سی بیسڈ گیم ہے اس کی ایک کنسول ورژن گیم ہے جسے خصوصی طور پر ایکس بکس لائیو کے فوائد حاصل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جو مائیکروسافٹ کی آن لائن گیم سروس ہے ۔ 2003 میں انریل چمپئن شپ کو مائیکروسافٹ کی "پلیٹنوم ہٹس" لائن کے ایکس بکس گیمز میں شامل کر دیا گیا ۔ 2005 میں اس کے بعد انریل چمپئن شپ 2: لیانڈری کانفیکٹ بھی ایکس بکس کے لیے ریلیز کیا گیا ۔
| XBOX | 12 نومبر، 2002 |